پانی کی بندش کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا، پاکستان

پانی کی بندش کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا، پاکستان
پانی کی بندش کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا، پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا،سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہندوستان کا غیرذمہ دارانہ اقدام ہے،پانی کی بندش کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا ، بھارت نے پانی روکا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی اقدامات سے دو قومی نظریئے پر مہر ثبت کردی،بھارتی شہریوں کے ویزے فوری طور پر منسوخ کردیئے گئے ہیں،سارک سکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کردیئے،سکھ یاتری معطلی سے مستثنیٰ ہیں۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے عملے میں بھی کمی لائی جائے گی،بھارتی ہائی کمیشن کے سٹاف کی تعداد کم کرکے 30کردی گئی۔

شفقت علی خان کاکہناتھا کہ واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کردی گئی ہے،پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کردی گئی ہے۔ بھارت کے رویئے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے،پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کا 2روزہ دورہ کیا،متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا، فریقین نے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ روانڈا کے وزیر خارجہ نے بھی پاکستان کا اہم دورہ کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان کا اہم دورہ کیا۔