بنگلہ دیش میں پاکستانی سکول کی پرنسپل کو پولیس ساتھ لے گئی، ہائی کمیشن رسائی کیلئے کوشاں ، حفاظتی تحویل میں ہیں: دفتر خارجہ

بنگلہ دیش میں پاکستانی سکول کی پرنسپل کو پولیس ساتھ لے گئی، ہائی کمیشن رسائی ...
بنگلہ دیش میں پاکستانی سکول کی پرنسپل کو پولیس ساتھ لے گئی، ہائی کمیشن رسائی کیلئے کوشاں ، حفاظتی تحویل میں ہیں: دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں پاکستانی سکول کی پرنسپل یاسمین کے گھر پر ڈھاکہ پولیس نے ریڈ کیا اور وجہ بتائے بغیر اُنہیں اپنے ساتھ لے گئی جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن کو آخری اطلاعات تک یاسمین تک قونصلر رسائی بھی نہیں مل سکی تاہم رابطہ ہوگیاہے ۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایاہے کہ خاتون پرنسپل کو حراست میں نہیں لیاگیا بلکہ وہ حفاظتی تحویل میں ہیں ، بنگلہ دیشی حکام سے رابطے میں ہیں ، معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔ بنگلہ دیش سے جیونیوز کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی حسینہ واجد کی حکومت بلاجواز معاملات کو ہوادے رہی ہے اور اُنہیں اعلیٰ بنگالی حکام کے حکم پر گرفتار کیاگیا۔
پاکستانیوں کیلئے بچت کا شاندارموقع، ویب سائٹ آگئی ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

سینئر اینکر اور تجزیہ نگار حامد میر نے انکشاف کیاکہ پاکستان کے ’سٹی سکول سسٹم ‘ کی ڈھاکہ میں موجود برانچ کی پرنسپل کے گھر پر ڈھاکہ پولیس نے چھاپہ مارا جس دوران خواتین پولیس اہلکار بھی موجود تھے ، جاتے ہوئے پولیس اہلکار یاسمین کو بھی ساتھ لے گئے لیکن کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ۔ حامد میر نے بتایاکہ ابتدائی طورپر ڈھاکہ پولیس نے اس چھاپے کی تردید کی لیکن یاسمین کیساتھ پولیس اہلکاروں کی تصاویر سامنے آنے کے بعد اعتراف کرلیا اور کہاکہ پوچھ گچھ کیلئے بلایاگیاہے ، بعد میں چھوڑدیں گے ۔ سٹی سکول میں زیرتعلیم زیادہ تربچوں کا تعلق بھی بنگلہ دیش سے ہے ، یاسمین کے گھر کوتالے لگے ہوئے ہیں اور ان سے کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ 

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماء کی پھانسی ، ترکی نے وہ کام کردکھایا جو کوئی اور مسلمان ملک نہ کرسکا، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
حامد میر نے جیونیوز کو بتایاکہ ہائی کمیشن نے بار بار رابطہ کیا لیکن تاحال کامیابی نہیں ملی ، کہاجارہاہے کہ بنگالی ہائی اتھارٹی کے حکم پر یاسمین کوحراست میں لیاگیا۔بعدازاں پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ سکول انتظامیہ اور طلباءکے والدین کے درمیان تنازعہ کے بعد یاسمین کو حراست میں نہیں بلکہ حفاظتی تحویل میں لیاگیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن بنگلہ دیشی حکام سے رابطے میں ہے اور معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔