صدر بنا تو دہشتگردی کے ملزموں پر واٹر بورڈنگ سے زیادہ سخت تشدد کا حکم دوں گا ، ڈونلڈٹرمپ

صدر بنا تو دہشتگردی کے ملزموں پر واٹر بورڈنگ سے زیادہ سخت تشدد کا حکم دوں گا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن (اظہرزمان، بیوروچیف ) ری پبلکن پارٹی کی صدارتی ٹکٹ کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے سے پہلے ہی سی آئی اے کے ساتھ ایک نیا محاذ کھول لیا ہے۔ انہوں نے اپنی انتخابی تقریر میں اعلان کیا تھا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ دہشت گردی کے ملزموں پر واٹر بورڈنگ سے کہیں بڑھ کر تشدد کرنے کا حکم جاری کریں گے۔ انہوں نے سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیکل ہائیڈن پر زبردست تنقید کی جنہوں نے یہ بیان جاری کیا تھا کہ سی آئی اے اس طرح کے جنگی جرائم دوبارہ کرنے سے انکار کرسکتی ہے اب سی آئی اے کے موجودہ ڈائریکٹر جان برینن نے ’’این بی سی نیوز‘‘ چینل کو ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ انہیں سابق ڈائریکٹر کی رائے سے اتفاق ہے مجھے بھی اگر اس قسم کا تشدد کرنے کا حکم ملا تو میں اس پر عمل درآمد سے صاف انکار کردوں گا۔ ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی تقریر میں بڑے جوشیلے انداز میں کہا تھا کہ اگر میں صدر بن گیا تو پھر میں دیکھوں گا کہ میرے حکم سے کون انکار کرتا ہے ۔ سی آئی اے کو میرا حکم ماننا پڑے گا۔ اس دوران ری پبلکن پارٹی کے دوسرے اہم صدارتی امیدوار سینیٹر ٹیڈ کروز نے بتایا کہ وہ تفتیش کے توسیعی طریقوں کے حق میں ہیں لیکن وہ ٹارچر کے سخت خلاف ہیں۔

مزید :

علاقائی -