حلقہ پی بی 51 گوادر میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار میر حمل کلمتی اور سید معیار جان نوری کا دورہ چربندن
پسنی (ظریف بلوچ)حلقہ پی بی 51 گوادر سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میر حمل کلمتی اور سید معیار جان نوریکے دورہ چربندن کے دوران سینکڑوں افراد نے بی این پی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر طارق رند، سید ظہورجان،سید نورشاہ، سید شاہ دوست، صمد داؤد، شے مختار، میر انور بلوچ،حسین واڈیلہ، میر چاکر سنگھور ،میر مبارک ،امان اللہ جمعہ اور دیگر انکے ہمراہ تھے۔ چربندن میں تاریخی اجتماع منقعد ہوا۔ جس سے میر حمل کلمتی،سید معیارجان نوری، میر چاکر سنگھور اور حسین واڈیلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہ آج کا یہ بڑا اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ گوادر ضلع کے ہر کونے کے لوگ بی این پی کے ساتھ ہیں۔ آج ہم پر ایک قوت زبردستی مسلط کیا جارہا ہے۔ہم ان قوتوں کے خلاف میدان میں الیکشن لڑرہے ہیں۔ہم یہاں آپ لوگوں کو یہ بتانے کے لئے آئے ہیں کہ بلوچ عوام اور آپ لوگوں کی بہتر مسقبل کے لئے بی این پی امید کی آخری کرن ہے۔
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میر حمل کلمتی کا کہنا تھا کہ چربندن کی روڑ کو میں نے اپنے دور میں منظور کرایا تھا، روڑ کا کام جاری تھاکہ گورنر راج لگایا گیا تھا۔پھر مکرانی وزیر اعلی نے میرے فنڈز روک کر چربندن کے روڑ کے کام کو بند کیا۔ حالیہ بجٹ میں چربندن کے روڑ کو دوبارہ شامل کیاگیا ہے۔ چربندن میں پائپ لائنوں کی منصوبہ بندی، بوائز مڈل سکول کو ہائی اور گرلز پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ میں نے اپنے دور میں دیاتھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم میری اولین ترجیح ہے۔ منتخب ہونے کے بعد چربندن میں اسٹیڈیم بنانا ان کا کام ہے۔ جبکہ میں نے باہر سے فنڈز لاکر ضلع گوادر میں ترقیاتی کام کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع گوادر میں آبی ذخائر میں نے اپنے دور میں بنائے ہیں۔ گوادر کے عوام نے مجھ پر اعتماد کرکے دو مرتبہ پہلے مجھے منتخب کیا تھا۔ اب بھی 25 جولائی سے پہلے گوادر کے عوام نے ثابت کردیا کہ اس مرتبہ بھی جیت ہماری ہے۔