آبادی کے عالمی دن کے حوالے  سے عمرکوٹ میں آگاہی سیمینار ، ریلی بھی نکالی گئی

  آبادی کے عالمی دن کے حوالے  سے عمرکوٹ میں آگاہی سیمینار ، ریلی بھی نکالی ...
  آبادی کے عالمی دن کے حوالے  سے عمرکوٹ میں آگاہی سیمینار ، ریلی بھی نکالی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے)  آبادی کے عالمی دن کے حوالے  سے ضلعی محکمہ بہبود آبادی اور سماجی تنظیم ہینڈز کے زیر اہتمام ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس  میں ضلعی آفیسر محکمہ  بہبود آبادیعبدالحمید میمن، سماجی تنظیم ہینڈز  کے فوکل پرسن نریندر کمار، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لچھن داس کیسرانی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی، سکار آرگنائزیشن کے محمد بخش کنبہر، کیمونٹی ورلڈ سروس ایشیا کی نصرت، ڈاکٹر لیلا پردیپ، ڈاکٹر پوجا، پاک فائنڈر کے ڈاکٹر پون کمار اور حنا سمیت مختلف محکموں کے  افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عمرکوٹ عبدالحمید میمن اور دیگر  نے کہا کہ پاکستان پچھلے سال آبادی کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر تھا اور اس سال پانچویں نمبر پر ہے، یہ  لمحہ  فکریہ ہے، اس لیے آبادی میں اضافہ ملک کا انتہائی اہم اور بڑا مسئلہ ہے، جس پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے عوام میں آگاہی پیدا کی جائے اور اس مقصد کے لیے یونین کاؤنسل سطح پر پروگرام شروع کیے جائیں، تعلقہ سطح پر  صحت میلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور میڈیکل کیمپ لگا کر خواتین کو تولیدی صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، بعد ازاں  محکمہ  بہبود آبادی آفس سے چھوڑ روڈ تک آگاہی ریلی نکالی گئی جس میں سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔