پی پی رہنما بابر سہیل بٹ قل ، بلاول بھٹو نے تنظیمی سرگرمیاں اور پارٹی اجلاس منسوخ کر دیے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مناواں کے علاقے لکھو ڈیر میںگارڈ کی فائرنگ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ جاں بحق ہو گئے۔بابر سہیل بٹ نے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے حلقہ پی پی 157 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔واقعے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے تمام تنظیمی سرگرمیاں اور مصروفیات ملتوی کردیں جبکہ پارٹی اجلاس بھی منسوخ کر دیا ہے۔بابر سہیل بٹ کے قتل کا مقدمہ تھانہ مناواں میں ان کے بھائی کی مدعیت میں نون لیگ کے ایم این اے سہیل شوکت بٹ سمیت 8 کے خلاف درج کرلیا گیا ہے مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس نے پیٹی بھائی کو بچانے کےلئے ایف آئی آر میں ایس ایچ او مناواں کو نامزد نہیں کیا.
نیو نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں لکھو ڈیرمیں عاطف عرف عاطی نامی گن مین نے بابر سہیل بٹ پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سروسز ہسپتال میں دم توڑگئے جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔واقعے کے بعد پولیس حکام نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے ۔
گرلز سکول کے قریب زور دار دھماکا
پولیس حکام کاکہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم بابر سہیل بٹ کا گن میں تھا جس نے دیگر گارڈز کو کمرے میں بند کر کے فائرنگ کی اور پھر فرار ہو گیا تاہم اس کی تلاش جاری ہے ۔واقعہ دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے ۔
پولیس کے مطابق اس سے قبل بھی بابر سہیل بٹ پر کئی بار قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں جبکہ علاقے میں انکی نورا کشمیری گروپ کے ساتھ درینہ دشمنی بھی چلی آرہی ہے اور بابر سہیل بٹ کے والد اور بھائی بھی اسی دشمنی کی نظر ہو چکے ہیں .
بھارتی فوج کی عباس پور پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ ، بچہ اور خاتون زخمی
واقعے کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آج بلاول ہاﺅس لاہور میں ہونے والی تنظیمی سرگرمیاںاور دیگر مصروفیات ملتوی جبکہ پارٹی اجلاس اور امیدواروں کے انٹرویوز منسوخ کردیے ہیں ۔آصفہ بھٹو زرداری نے بھی واقعے کی تحقیقات اورملزمان کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خاموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
واضح رہے بابر سہیل بٹ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ثمینہ خالد گھرکی کے انتہائی قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔