خیبر ایجنسی ؛ جانی خیل باڑہ میں گرلز سکول کے قریب زور دار دھماکا

خیبر ایجنسی ؛ جانی خیل باڑہ میں گرلز سکول کے قریب زور دار دھماکا
خیبر ایجنسی ؛ جانی خیل باڑہ میں گرلز سکول کے قریب زور دار دھماکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر ایجنسی کے علاقے جانی خیل باڑہ میں گرلز سکول کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس سے سکول کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جانی خیل باڑہ میں نامعلوم ملزمان نے گرلز سکول کے قریب دھماکا کیا جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم دھماکے سے سکول کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے ،دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔

لاہور میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے رہنما  جاں بحق

پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جو موقع سے شواہد اکٹھے کر نے میں مصروف ہیں تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا یا بارودی مواد سے سکول کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔
دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے ۔

مزید :

خیبر -اہم خبریں -