گورنر سندھ نے جنسی ہراسانی میں ملوث چیئرمین انٹربورڈ نسیم میمن کی سزا کیخلاف اپیل مستردکردی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جنسی ہراسانی میں ملوث چیئرمین انٹر بورڈ کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ نسیم میمن نے فیصلے کے خلاف گورنر سندھ سے سزا معافی کی اپیل کی تھی تاہم گورنر سندھ نے سزا برقرار رکھتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔گورنر کی جانب سے سزا بحالی کے باوجود چیئرمین انٹربورڈ نسیم میمن بدستورکام کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ صوبائی محتسب نے خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کے الزام میں نسیم میمن کو برطرفی اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ صوبائی محتسب کے فیصلے پر نگران وزیراعلیٰ نے نسیم میمن کو لاڑکانہ بورڈ سے برطرف کردیا تھا۔