پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں 16 مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر کی کمی ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی" سماء نیوز"کے مطابق پیٹرول کی ایکس ڈیپوٹ قیمت جو اس وقت 255.63 روپے فی لیٹر ہے، 14.16  روپے کی کمی کے بعد 241.47 روپے فی لیٹر ہوجائے گی، جس سے صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت جو اس وقت 258.64 روپے فی لیٹر ہے، 8.70 روپے کی کمی کے ساتھ 249.94 روپے ہونے کا امکان ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے اجناس کی قیمتوں پر فرق پڑے گا، جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

کیروسین آئل کی قیمت میں 10.33 روپے کمی کا امکان ہے، جس سے کیروسین آئل کی قیمت 168.12 سے کم ہو کر 157.79 روپے ہوجائے گی۔

لائٹ ڈیزل آئل جو صنعتوں میں استعمال کیا جاتا ہے، کی قیمت میں بھی 7.12 روپے کمی کا امکان ہے، جس سے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 153.34 روپے سے کم ہو کر 146.22 روپے ہوجائے گی۔