منکی پاکس کی روک تھام کیلئےایئر پورٹس پر بی ایچ ایس سٹاف میں اضافہ

منکی پاکس کی روک تھام کیلئےایئر پورٹس پر بی ایچ ایس سٹاف میں اضافہ
منکی پاکس کی روک تھام کیلئےایئر پورٹس پر بی ایچ ایس سٹاف میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے ایئر پورٹس پر منکی پاکس کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق جناح انٹرنیشنل پر بی ایچ ایس سٹاف کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔جناح انٹرنیشنل پر 2 ڈاکٹرز ہر وقت ڈیوٹی پر ہوں گے، طبی معاونین کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔جناح انٹرنیشنل میں اگست کے دوران 1 لاکھ 46 ہزار 722 مسافروں کی سکریننگ ہوئی۔

ہر بین الاقوامی پرواز کے بعد امیگریشن اور لاؤنج ایریا میں جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے، مشتبہ مسافر کی چیکنگ اور آئیسولیشن کے لیے مزید ایک ایک کیبن نصب کر دیا گیا ہے۔