خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان کے پہلے 24/7 ویکسین ہاؤس کا افتتاح کردیا

خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان کے پہلے 24/7 ویکسین ہاؤس کا افتتاح کردیا
خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان کے پہلے 24/7 ویکسین ہاؤس کا افتتاح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر صحت  سید قاسم علی شاہ نےمولوی جی ہسپتال میں پاکستان کے پہلے 24/7 ویکسین ہاؤس کا افتتاح کردیا۔

صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ  ویکسین ہاؤس ہفتے کے7 دن 24 گھنٹے کھُلا رہے گا، جہاں4 کاؤنٹرز ہیں جو کہ دن رات فعال ہونگے ، ویکسین ہاؤس میں ٹیٹنس اور ڈیپتھیریا سے بچاؤ کیلئے حاملہ خواتین کے ٹیکوں کیلئے علیٰحدہ کاؤنٹر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روٹین امیونائزیشن کیلئے الگ جبکہ نوزائیدہ بچوں کیلئے برتھ ڈوز انیشیٹیو کے تحت علیٰحدہ کاؤنٹر بنایا گیا ہے، بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کیلئے بھی 24 گھنٹے کاؤنٹر فعال ہوگا، حج اور عمرہ سمیت بیرون ملک جانے والے مسافر کسی بھی دن کسی بھی وقت کورونا اور پولیو کی ویکسین لگواسکتے ہیں ۔ 

مزید :

تعلیم و صحت -