سانگھڑ میں نامعلوم افراد نے کلہاڑی کے وار سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

سانگھڑ میں نامعلوم افراد نے کلہاڑی کے وار سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی
سانگھڑ میں نامعلوم افراد نے کلہاڑی کے وار سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانگھڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کلہاڑی کے وار سے اونٹ زخمی ہو گیا ہے، جبکہ مالک مقامی پریس کلب پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ میں نامعلوم افراد کی جانب سے اونٹ پر کلہاڑی سے حملہ کیا گیا ہے۔ کلہاڑی کے وار سے اونٹ کی ٹانگ کٹ گئی ہے۔

اونٹ کا مالک کٹی ٹانگ لے کر پریس کلب پہنچ گیا ہے۔ اونٹ کے مالک کا کہنا تھا کہ اونٹ کسی اورکی زرعی زمین پر چلا گیاتھا۔

جبکہ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔واقعہ منگلی تھانے کی حدود منڈھ جمڑاؤ کے قریب پیش آیا ہے۔