پولیس سٹیشن جلانے کاکیس،شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد 

پولیس سٹیشن جلانے کاکیس،شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کیخلاف پولیس سٹیشن کو جلانے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے پر سماعت کی اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم عائد کی ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا. عدالت نے صحت جرم سے انکار کے بعد آئندہ سماعت پر سرکاری گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرنے کیلئے طلب کرلیا،تحریک انصاف کے رہنماؤں پر شاد مان پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کے الزام میں مقدمے درج ہے جس میں بغاوت کیلئے اکسانے کے الزامات لگائے گئے. مقدمے پر آئندہ سماعت 17 مارچ کو ہوگی۔ دوسری جانب  انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں کیخلاف جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے سمیت چار مقدمات پر سرکاری گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا انسداد دہشتگردی عدالت کے  جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی  تو دو سرکاری گواہوں نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے،عدالت نے بیانات ریکارڈ ہونے پر مزید سرکاری کو عدالت نے مقدمے میں مزید سرکاری گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا. شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی جبکہ عالیہ حمزہ، ضم جاوید اور خدیجہ شاہ ،طیبہ راجہ اور روبینہ جمیل سمیت دیگر ملزم پیش ہوئے. پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنوں کو نو مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے. مقدمات پر اب مزید سماعت 17 مارچ کو ہوگی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف شیر پاؤ پل پر تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مزید سرکاری گواہوں کو طلب کر لیا انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی  تو عدالت نے  مقدمے میں پراسکیوشن کے دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر لئے مقدمے کی مزید سماعت 20 مارچ کو ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -