نواز شریف کے حکومتی اجلاس کی صدارت کرنے کیخلاف درخواست عدم پیروی پر خارج

     نواز شریف کے حکومتی اجلاس کی صدارت کرنے کیخلاف درخواست عدم پیروی پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پنجاب حکومت کے اجلاس میں صدرات کرنے کیخلاف درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی جس میں نواز شریف کے پنجاب حکومت کے اجلاس میں شرکت کو چیلنج کیا گیا،سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل اور  نہ ہی درخواست گزار خود عدالت میں پیش نہیں ہوئے. درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ رکن قومی اسمبلی کو پنجاب حکومت کے اجلاس کی صدارت کرنے نہیں کرسکتے لیکن اس کے باوجود نواز شریف پنجاب حکومت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہیں. درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ نواز شریف نے پنجاب حکومت کے اجلاس کی صدارت غیر قانونی طور پر کی ہے اس لئے انہیں اجلاس کی صدارت سے روکا جائے۔

درخوست خارج 

مزید :

صفحہ آخر -