سندھ کوپانی کم ملے گا تو کراچی  کو بھی کم ملے گا: محمد فاروق

  سندھ کوپانی کم ملے گا تو کراچی  کو بھی کم ملے گا: محمد فاروق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(سٹاف رپورٹر)جماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم پانی ملے گا۔انہوں نے سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دن قبل مشترکہ اجلاس میں صدر زرداری نے اپنی پوزیشن واضح کی، جولائی 2024 میں گرین پاکستان اینی شیٹیو کی صدر زرداری نے تعریف کی اور توثیق کی، گرین پاکستان اینی شیٹیو منصوبے کے تحت ہی یہ 6 کینال نکالی جا رہی ہیں۔رکنِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ چولستان کینال سندھ کی زندگی اور موت کا سوال ہے، یہ صوبوں کی لڑائی نہیں پاکستان اور فیڈریشن کا معاملہ ہے، ماہرین کے مطابق 6 کینالز کا یہ منصوبہ غلط ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ میں قرارداد کی حمایت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس منصوبے پر کام روکا جائے، کینالز کے معاملے پر جماعتِ اسلامی کا بھی یہی موقف ہے۔محمد فاروق نے کہا کہ میں وزیرِ اعلی سندھ سے کہتا ہوں کہ بتائیں سی سی آئی کو خط لکھا تو کیا جواب آیا؟انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پیپلز پارٹی سے متعلق کچھ تحفظات ہیں۔رہنما جماعتِ اسلامی نے کہا کہ نثار کھوڑو نے زیادہ وقت پارٹی کی صفائی پر بات کی ہے، آپ کابینہ کا حصہ نہیں لیکن وفاق میں اتحادی ہیں۔