تھانہ سٹی ڈیرہ غازی خان کی حدود میں دو آئل یونٹس سربمہر کر دئے گئے
ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر) ضلع ڈیرہ غازیخان میں غیر قانونی آئل یونٹس اور آئل ایجنسیوں کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ سول ڈیفنس آفیسر عمران مہدی نے تھانہ سٹی ڈیرہ غازی خان کی حدود میں دو آئل یونٹس سربمہر کرکے مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثے جمع کرادئیے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔