شرمناک خواہش کی تکمیل سے انکار پر بدقماش نے شادی شدہ لڑکی کی جان لے لی 

شرمناک خواہش کی تکمیل سے انکار پر بدقماش نے شادی شدہ لڑکی کی جان لے لی 
شرمناک خواہش کی تکمیل سے انکار پر بدقماش نے شادی شدہ لڑکی کی جان لے لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع حافظ آبادکے قصبے سندھواں تارڑ میں دوستی سے انکار پر بدقماش نے شادی شدہ لڑکی کو قتل کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق مقتولہ کے شوہر کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزم گل شیر اکثر مدعی کی اہلیہ کو فون کرکے ہراساں کرتا رہتا تھا۔ وہ اس کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنا چاہتا تھا۔
مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ ’’جب ملزم میری بیوی کے منع کرنے پر باز نہ آیا تو اس نے مجھے اس حوالے سے بتایا۔ جس پر میں نے بھی ملزم کو منع کیا۔ میری بیوی کی طرف سے مجھے صورتحال بتائے جانے پر ملزم مشتعل ہو گیا اور گزشتہ روز ایک ساتھی کے ہمراہ ہمارے گھر میں گھس آیا اور میری بیوی پر فائرنگ کر دی۔‘‘
رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے شوہر نے ملزم اور اس کے ساتھی کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایک اور واردات میں جہلم میں ایک 30سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق قاتل نے عرفان پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ تاحال قاتل کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔