ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ،پاکستانی کھلا ڑی حصہ لیں گے

   ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ،پاکستانی کھلا ڑی حصہ لیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی)شوتوکان شوتوکان کراٹے ڈو پاکستان کی بارہ کھلاڑیوں کی ٹیم 15  ستمبر 2024کو جاپان میں منعقد ہونے والی چوتھی  ورلڈ شوتوکان شوتوکان کی عالمی آ ن لا ئن کراٹے کاتا چمپئن شپ میں حصہ لے گی شوتوکان شوتوکان پاکستان کی ٹیم کوچ محمد انور جبکہ کھلاڑیوں میں حمزہ یوسف، ماز یوسف، شمسیلہ فاطمہ، اریبہ عامر، طاہہ عثمانی، ہانیہ عاسم، عیسی عطیق، محمد طاہہ، محمد طلحہ، کامل حسن، عارفا حسن، ہارون ملک شامل ہیں  اس حوالے سے پاکستان کراٹے فیڈریشن کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑی ایونٹ میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کریں گے امید ہے کہ کھلاڑی کامیابی حاصل کرکے وطن واپس لوٹیں گے ایونٹ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔