الیکشن کمیشن کے بدنیتی پر مبنی اقدامات ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، شبلی فراز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرنا افسوسناک ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے بدنیتی پر مبنی اقدامات ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، پی ٹی آئی سے سیٹیں بیلٹ پر ڈبل مہر لگاکر فوری لے لی جاتی ہیں۔الیکشن کمیشن ملک کے سب سے متنازع الیکشن کرانے کی ذمے دار ہے، ای سی پی کی ذمے داری ہے کہ وہ فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے، لوکل باڈی الیکشن بھی بار بار ملتوی کیے جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ الیکشن کے نتائج کا بھی جلد اعلان نہیں کیا گیا، قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کو مخصوص وقت میں الیکشن نتائج کا اعلان کرنا تھا، پی ٹی آئی سے جو سیٹیں لینی ہوتی ہیں فوراً ہوجاتی ہیں، جیسے رحیم یار خان میں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ نے کہا ہے جلد اعلان نہیں کیا تو نتائج ہوں گے، امید کرتے ہیں اب الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل کرے گا۔