مستونگ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکا،3اہلکار شہید19زخمی 

مستونگ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکا،3اہلکار شہید19زخمی 
مستونگ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکا،3اہلکار شہید19زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مستونگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مستونگ میں پولیس ٹرک پر دھماکے میں 3اہلکار شہید اور19زخمی ہو گئے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق دھماکا مستونگ کے علاقے کنڈی مسوری کے قریب ہوا ہے،آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کولے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا،دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3جوان شہید جبکہ 19زخمی ہو گئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،ترجمان کاکہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، شیدید زخمیوں کو کوئتہ منتقل کیا جا رہا ہے ۔