اظہارقاضی کی 12ویں برسی 24 دسمبر کو منائی جائے گی

  اظہارقاضی کی 12ویں برسی 24 دسمبر کو منائی جائے گی

  



لاہور (فلم رپورٹر)اداکاراظہارقاضی کی 12ویں برسی 24 دسمبر کو منائی جائے گی۔ٹیلی وژن اور فلم کی سکرین پر 2 دہائیوں تک صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے داکار اظہار قاضی 1955 میں کھارادر کے علاقے میں پیدا ہوئے، بھارتی فلم سٹار امیتابھ بچن سے گہری مشابہت ابتدائی دنوں میں ان کے کیریئر کے لئے معاون ثابت ہوئی، اظہا رقاضی نے فنی کیریئر کا آغاز 1982 میں فاطمہ ثریا بجیا کی ٹی وی سیریل انا سے کیا، ڈرامہ سیریل انا میں اظہار قاضی اور مہرین الٰہی کی جوڑی کو اداکار شکیل اور غزالہ کیفی کے بعد سب سے مقبول جوڑی قرار دیا گیا۔اظہار قاضی نے ٹی وی سیریل دائرہ، گردش، زخم، گناہ گار اور پانی پے نام میں بھی کردار نگاری کی، ٹیلی وژن پر اپنی بے پناہ مصروفیت کی وجہ سے۔

نھوں نے اسٹیل ملز میں اپنی ملازمت کو خیرباد کہہ دیا، اظہار قاضی نے1986 میں نذرشباب کی فلم روبی سے فلمی کیریئر کی شروعات کی اور تقریبا 90 فلموں میں کام کیا، اظہار قاضی کو نگار فلم اور نیشنل ایوارڈز سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا، 24 دسمبر 2007 کو گھر میں ایک تقریب کے دوران انھیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

1

مزید : کلچر