پاکستانی فری لانسر ’پے پال‘ کی سہولت کیسے استعمال کرسکتے ہیں ؟ 

پاکستانی فری لانسر ’پے پال‘ کی سہولت کیسے استعمال کرسکتے ہیں ؟ 
پاکستانی فری لانسر ’پے پال‘ کی سہولت کیسے استعمال کرسکتے ہیں ؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فری لانسرز کے لیے بیرون ممالک سے فنڈز پاکستان منتقل کرنا ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ ’پے پال‘ جیسے عالمی منی ٹرانسفر کمپنیاں پاکستان میں سروسز مہیا نہیں کرتیں۔ اس کے باوجود کچھ ایسے جائز طریقے ہیں جن کے ذریعے پاکستانی بھی پے پال پر بزنس اکاﺅنٹ بنا سکتے ہیں اور اس کی سروسز سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
ویب سائٹ’سٹارٹ اپ پاکستان‘ کے مطابق پے پال پر کاﺅنٹ بنانے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ ملائیشیاءمیں ’ایس ڈی این بی ایچ ڈی‘ (SDN BHD)کی طرح کوئی قانونی کمپنی (ایمازون سٹور وغیرہ) رجسٹرڈ کرائیں اور اس کے ذریعے پے پال اکاﺅنٹ بنائیں۔ ملائیشیاءکا ایک فائدہ یہ ہے کہ پاکستانیوں کو اس کا ویزہ باآسانی مل سکتا ہے۔
 امریکہ میں ایل ایل سی کھولنے کے لیے آپ کو وہاں کسی دوست یا آفس منیجر کی ضرورت ہو گی جو امریکہ کے کسی بینک میں اکاﺅنٹ کھلوا سکے۔ جس کے بعد آپ اس امریکی بینک اکاﺅنٹ کے ذریعے جائز پے پال اکاﺅنٹ بنا سکتے ہیں۔جو لوگ برطانیہ میں ایل ٹی ڈی کمپنی یا ایستونیا کی ’ای ریزیڈنسی‘ کا انتخاب کرتے ہیں، ان کے لیے ان ممالک میں موجود ہونا لازمی ہے۔ اس کے بعد ہی ان ممالک کے کسی بینک میں ان کا اکاﺅنٹ کھل سکے گا۔ 
بنیادی طور پر آپ کے پاس دو طریقے ہیں۔ پہلا طریقہ یہ ہے کہ آپ خود اس ملک کا سفر کریں جہاں آپ کوئی لیگل کاروبار ظاہر کرنا اور بینک اکاﺅنٹ کھلوانا چاہتے ہیں۔ اس طریقے سے کئی پاکستانیوں نے اپنا پاکستانی پاسپورٹ دکھا کر بھی کامیابی سے بینک اکاﺅنٹ کھلوایا ہے۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اس ملک میں آپ کا کوئی دوست مقیم ہوجو آپ کے آفس سیکرٹری کے طور پر کام کرے اور آپ کے ایماءپر تمام پراسیس مکمل کروائے۔ان دونوں طریقوں سے آپ کا 100فیصد قانونی پے پال اکاﺅنٹ کھلے گا۔ پے پال اکاﺅنٹ کھلوانے کے بعد آپ پاکستان میں رہتے ہوئے ’ورچوئل پرائیویٹ سرور‘ (وی پی ایس)کے ذریعے اس اکاﺅنٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔