چنیوٹ: گھر میں دھماکے سے آگ لگ گئی، 1 شخص جاں بحق

چنیوٹ: گھر میں دھماکے سے آگ لگ گئی، 1 شخص جاں بحق
چنیوٹ: گھر میں دھماکے سے آگ لگ گئی، 1 شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )چنیوٹ کی بھٹو کالونی میں واقع 1 گھر میں دھماکے سے آگ لگ گئی۔
روز نامہ جنگ نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چنیوٹ کے فیصل آباد روڈ پر واقع بھٹو کالونی میں واقع 1 گھرمیں دھماکے سے آگ لگ گئی۔
حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔
امدادی ٹیم نے گھر میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گھر میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔