آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا سالانہ اجلاس، سرمد علی صدر ،نوید کاشف فنانس سیکریٹری منتخب

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا سالانہ اجلاس، سرمد علی صدر ،نوید کاشف ...
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا سالانہ اجلاس، سرمد علی صدر ،نوید کاشف فنانس سیکریٹری منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (ای پی این ایس) کے سالانہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق سرمد علی ای پی این ایس کے صدر جبکہ ناز آفرین سہگل سینئر نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ اعلامیہ کے مطابق عام اور نئی ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخابات کیلئے اے پی این ایس اجلاس منعقد ہوا۔ 

اجلاس میں سرمد علی صدر اور ناز آفرین سہگل سینئر نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ اطہر قاضی سیکریٹری جنرل جبکہ شہاب زبیری نائب صدر منتخب ہوگئے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ محسن بلال جوائنٹ سیکریٹری جبکہ نوید کاشف فنانس سیکریٹری منتخب ہوگئے۔