اڑان صرف نعرہ نہیں عزم،ہدف معاشی مستحکم ممالک میں شامل ہونا ہے:احسن اقبال

  اڑان صرف نعرہ نہیں عزم،ہدف معاشی مستحکم ممالک میں شامل ہونا ہے:احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، ہمارا ہدف ہے کہ پاکستان دنیا کی 25 معاشی مستحکم ممالک میں شامل ہو،پاکستان کی برآمدات کو 2029 تک سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار   پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کیا۔ وفاقی  وزیر نے کہا کہ ہم ماضی میں جنگ و جدل میں مصروف رہے، امن اور ہم آہنگی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا ہے کہ اڑان صرف ہمارا نعرہ ہی نہیں عزم ہے، اب پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔ وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے کہا کہ ماضی میں پاکستان مالی بدنظمی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار رہا، پی ٹی آئی دور میں نفرتیں پھیلائی گئیں۔انہوں نے مزید بتا یا ہے کہ اڑان پاکستان میں یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ دیگر ممالک کی طرح ہم ترقی کیوں نہ کرسکے، پاکستان کی برآمدات کو 2029 تک سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے۔ ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نیب دفتر میں ملازمین کو بلاکر دھمکیاں دی جاتی تھیں کہ وزیر کے خلاف گواہی دیں۔ دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والوں نے ترقی کا پہیہ روک دیا تھا، سو ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز پانچ سال میں جاری کیے،32 پیسے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت یہ سب اکیلے نہیں کر سکتی، نجی شعبے اور شخصیات کو بھی ساتھ دینا ہو گا، جبکہ اڑان پاکستان پروگرام بھرپور طریقے سے جاری ہے، وژن 2025 کا ہدف تھا کہ پاکستان دنیا کی 25 معاشی مستحکم ممالک میں شامل ہو۔عالمی فورمز اس حوالے سے ہمارے ساتھ ہیں، اب دوبارہ ملک ٹریک پر آ چکا، ترقی کا عمل جاری ہے۔ احسن اقبال نے مزید یہ بھی کہا کہ عالمی ادارے ہماری کامیابیوں کی تصدیق کر رہے ہیں، 2018 کی نام نہاد تبدیلی نے پاکستان کی ترقی کے سفر کو کریش کر دیا تھا۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -