گلو بٹ ایک ماہ کیلئے کیمپ جیل میں نظر بند

گلو بٹ ایک ماہ کیلئے کیمپ جیل میں نظر بند
گلو بٹ ایک ماہ کیلئے کیمپ جیل میں نظر بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے گلو بٹ کو ایک ماہ کے لئے کیمپ جیل میں نظر بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد گلو بٹ کی کیمپ جیل سے رہائی کے لئے تمام اقدامات مکمل ہوچکے تھے لیکن پولیس نے محکمہ داخلہ کو درخواست بھجوائی کہ گلو بٹ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث ہے اور اس کی رہائی سے حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا گلو بٹ کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے جائیں جس پر محکمہ داخلہ نے درخواست پر گلو بٹ کو ایک ماہ کے لئے کیمپ جیل میں نظر بند کردیا۔ قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم شاہد عزیز عرف گلو بٹ کی رہائشی کے لئے روبکار جاری کردی تھی۔

مزید :

لاہور -