سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل بھارتی کھلاڑی کے نام
ورلڈ سیکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل بھارت کے پنکج ایڈوانی اور چین کے یان بنگ تاؤ کے درمیان کھیلا گیا۔ بھارتی کھلاڑی ابتدا سے ہی مدمقابل پر چھائے رہے۔ پنکج ایڈوانی نے یکے بعد دیگر پہلے تینوں فریمز میں کامیابی حاصل کرکے حریف کھلاڑی کو دباؤ کا شکار کر دیا تاہم چوتھے فریم میں چینی کھلاڑی نے 66 پوائنٹس کا بریک کھیل کر کامیابی حاصل کی جبکہ پانچویں فریم میں ایک بار پھر انہوں نے پنکج ایڈوانی کی کچھ نہ چلنے تھی اور یہ فریم بھی اپنے نام کر لیا۔ دو مسلسل فریمز میں ناکامی کے بعد پنکج ایڈوانی نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے تینوں میں فریم میں کامیابی کرتے ہوئے چیمئپن شپ کا کامیابی سے دفاع کیا۔