بلوچستان میں ایران بارڈر سے 99 لوگ پکڑے گئے، یہ کون تھے اور وہاں کیا کر رہے تھے؟

بلوچستان میں ایران بارڈر سے 99 لوگ پکڑے گئے، یہ کون تھے اور وہاں کیا کر رہے ...
بلوچستان میں ایران بارڈر سے 99 لوگ پکڑے گئے، یہ کون تھے اور وہاں کیا کر رہے تھے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خاران (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں ایران کے بارڈر پر حکام نے انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

خاران کے علاقے میں پاک ایران بارڈر پر ایک ٹرک کے ذریعے 99 افراد کو ایران میں داخل کیا جارہا تھا۔ اسی دوران حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کو پکڑ لیا۔

ڈپٹی کمشنر خاران اسلام اچکزئی کے مطابق پکڑے گئے افراد کا تعلق پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ہے اور ان میں بچے بھی شامل ہیں۔ ان افراد کو انسانی سمگلرز نے بھاری رقوم کے عوض غیر قانونی طریقے سے پہلے ایران ، پھر وہاں سے ترکی اور پھر یورپ پہنچانا تھا۔ مجموعی طور پر رواں ہفتے ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش میں 287 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔