عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت پر سماعت 16ستمبر تک ملتو ی
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسدادہشتگردی عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت پر سماعت 16ستمبر تک ملتو ی کردی۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق اے ٹی سی میں عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نعیم اسلم نے کی،اپوزیشن لیڈر عمرایوب اورزرتاج گل اے ٹی سی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے درخواستوں پر سماعت 16ستمبر تک ملتوی کردی ۔