تھک ہار کر جارج سونے کیلیے بستر پر لیٹ جاتا ہے اورسوچنا شروع کر دیتا ہے، خدا کا شکر ہے صرف ایک دن ”غلامی“ کا باقی رہ گیا ہے

تھک ہار کر جارج سونے کیلیے بستر پر لیٹ جاتا ہے اورسوچنا شروع کر دیتا ہے، خدا ...
تھک ہار کر جارج سونے کیلیے بستر پر لیٹ جاتا ہے اورسوچنا شروع کر دیتا ہے، خدا کا شکر ہے صرف ایک دن ”غلامی“ کا باقی رہ گیا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصنف:ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز
ترجمہ:ریاض محمود انجم
 قسط:181
4:جارج اپنے دفتر کی عمارت میں داخل ہو جاتا ہے لیکن رک کے گاڑی ٹھہرانے کی جگہ پر پہلے ہی ایک گاڑی موجود ہوتی ہے(شاید ان لوگوں میں ایک شخص کی گاڑی ہے جو جارج سے آگے نکلنا چاہتے ہیں)
5:دفتر میں اپنا کام تاخیر سے شروع کرنے کے باعث جارج کو ڈانٹ ڈپٹ اور سرزنش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
6:اور پھر جلد ہی سوا دس بجے کافی پینے کے لیے وقفہ دیا جاتا ہے۔ جارج اور اس کا ساتھی کافی کے ساتھ رول بھی کھاتے ہیں۔ اس کا ساتھی اس امر کی تصدیق کر دیتا ہے کہ بوڑھا ہیری فوت ہوگیا ہے، اور پھر لز (Liz)اور بیٹی (Betty) کے درمیان ہم جنسی تعلقا ت پر مبنی افواہ بالکل سچی ہے۔
7:اور پھر کھانے کے وقفے کے دوران، جارج سڑک کے پار سینڈو یچ کی ایک دکان پر جاتا ہے۔  واپس آکر اپنی نشست پر بیٹھ کر How the Impending Crash will Bankrupt you  نامی کتاب کے ایک اور باب کا مطالعہ شروع کر دیتا ہے۔
8:اور پھر سہ پہر کا وقفہ بھی صبح کے وقفے کی مانند ہی ہوتا ہے۔ فرق صرف یہ ہوتا ہے کہ اس کا ساتھی ایک نئی خبر یہ سناتا ہے کہ تنخواہوں میں ہونے والا اضافہ کس قدر کم ہے۔
9:بالآخر 5 بج جاتے ہیں اور اس وقت تمام دن میں جارج پہلی دفعہ خوش ہوتا ہے کہ اب وہ باقی تمام دن خوشی خوشی رہے گا۔
10:پھر جارج، سیلی کو لینے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ سیلی کی طرف جاتے ہوئے جارج یہ خبریں سنتا ہے کہ 2 کھلاڑیوں پر کھیل میں ہار جیت کے بدلے رقم لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ہالی ووڈ کا صف اول کا اداکار اور اس کی بیوی کے درمیان طلاق ہو رہی ہے اور ایک سابق صدر کی بیوی اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروا رہی ہے۔
11:اور پھر اس کے بعد جارج اور سیلی دونوں ڈنر (رات کا کھانا) کرتے ہیں اور پھر ٹاس کے ذریعے یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ دونوں میں سے کس کا دن زیادہ برا گزارا۔ ان کی اس ملاقات کااختتام اس نکتے پر جھگڑنے سے ہوتا ہے کہ وہ آئندہ ہفتہ واری تعطیل کس طرح گزاریں گے۔
12:اور پھر دن کے اختتام پر جارج واپس گھر پہنچتا ہے اور رات کو سنائی جانے والی خبریں سنتا ہے۔ خبروں میں امن کانفرنس کے آغاز، ایک لیڈر (Leader) پر قاتلانہ حملے کی کوشش اور متوقع خراب موسم کے متعلق تازہ ترین تفصیلات مہیا کی جاتی ہیں۔ اس کے بعد خبریں ختم ہو جاتی ہیں اور پھر اس ہفتے میں ہونے والے جرائم پر مبنی پرگروام شروع ہوجاتا ہے۔
13:اور پھر تھک ہار کر جارج سونے کے لیے بستر پر لیٹ جاتا ہے اور پھر تمام دن میں پیش آنے والے کسی ایک ایسے واقعے کے متعلق سوچنا شروع کر دیتا ہے جو اس کے لیے خوش کن ثابت ہوا ہو، ایسا صرف ایک ہی واقعہ کے ذہن میں آتا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ کل جمعہ ہے، اور اس ہفتے صرف ایک دن ”غلامی“ کا باقی رہ گیا ہے۔(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بُک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوط ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

ادب وثقافت -