حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک مسائل سے نمٹنے کیلئے زون وائز کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا

حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک مسائل سے نمٹنے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر )حکومت پنجاب نے ملتان سمیت بڑے شہروں میں تعلیمی اداروں سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کیلئے زون وائز کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔متعلقہ اداروں کے اراکین پر مشتمل یہ کمیٹیاں معروف(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

تعلیمی اداروں کی صبح و چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کے مسائل کی سٹڈی کر کے مناسب حل تجویز کریں گی‘ ملتان سمیت ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں معروف تعلیمی اداروں سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک پلان ڈیزائن کرنے کی مختلف تجاویز پر غور کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کی ٹائمنگ اور ٹریفک مسائلکا جائزہ لیاجائے گا تا کہ ان سڑکوں پر گزرنے والے عوام اور طالبعلوں کو پک اینڈ ڈراپ کے اوقات میں تکلیف نہ ہو‘ اس مسئلے کی نوعیت کے پیش نظر قلیل المدتی اور طویل المدتی منصوبہ بندی کی جائے گی اورتعلیمی اداروں سے بھی رائے لی جائے گی ‘ دریں اثنا ہائر ایجوکیشن کے حکام نے ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں کے باہر ٹریفک سائن بورڈز نصبکئے جائیں اور عوامی آگاہی کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے‘ یہ منصوبہ پورے پنجاب میں شروع کیا جائے۔
کمیٹیاں