قانون ناموس رسالتؐ کے غلط استعمال کا واویلا بے بنیاد ہے،سنی تحریک علماء بورڈ

قانون ناموس رسالتؐ کے غلط استعمال کا واویلا بے بنیاد ہے،سنی تحریک علماء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے ایجنڈے میں قانون ناموس رسالتﷺ میں ترمیم کو شامل کرنے پرشدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے اپنے اعلامیے میں کہاہے کہ قانون ناموس رسالتؐ کے غلط استعمال کا واویلا بے بنیاد ہے،ملک کی سیکولر لابی قانون ناموس رسالت کو غیر موثر بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈہ کررہی ہے، اسلامیان پاکستان قانون ناموس رسالتؐ میں ترمیم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،توہین رسالتؐ کے مرتکب افرادکے خلاف مقدمے کے اندارج کو مشکل بنانے سے ملک میں عدم برداشت اورتشددکاراستہ کھلے گا اورلوگ قانون کو ہاتھ میں لینے پر مجبورہو جائیں گے،گستاخان رسولﷺ کو معافی دینے کی باتیں مداخلت فی الدین ہیں، قرآن وسنت کے قوانین میں تبدیلی کاکسی کو اختیار نہیں،حکومت توہین رسالتؐ کے مقدمات میں عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہو نے کی کوشش نہ کرے،شریعت سے متصادم کسی فیصلے کو قبول نہیں کرینگے،توہین رسالتﷺ کے مجرموں کو مظلوم ثابت کرنیکی سازشیں مسلمانوں کے دینی جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہیں، امریکہ اوریورپ پاکستان کے مذہبی معاملات میں مداخلت سے باز آجائیں، 295C کے تحت آج تک کسی بھی گستاخ کو عملََا سزا نہ دینے کی وجہ سے توہین رسالتؐ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے،لہذٰاتوہین رسالتﷺ کے مجرموں کی سزاؤں پر فوری عمل درآمدکیاجائے، توہین رسالتﷺ کرنے والوں کے حق میں ہونے والے احتجاج سے عاشقان رسول ﷺ کی دل آزاری ہو رہی ہے،آزادی اظہار کے نام پر کسی کو توہین رسالت ﷺ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، حکومت سوشل میڈیاپر توہین رسالت ﷺ کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے انھیں کیفرکردارتک پہنچائے،اعلامیہ جاری کرنیوالے علماء ومشائخ میں علامہ مجاہدعبدالرسول خان، مفتی سلیم نقشبندی، علامہ شیرمحمدمجتبائی، علامہ ثناء اللہ سیالوی،علامہ ریاض قادری ،مفتی حسیب احمد سبحانی ، علامہ شفاقت علی ہمدمی، علامہ سرفراز سیالوی ، علامہ شریف الدین قضافی ،حافظ محمد رمضان قادری ،صاحبزادہ پیرمحمدداؤدرضوی، مفتی لیاقت علی رضوی، ،مفتی شعبان قادری،علامہ نثاراحمدنوری،ڈاکٹر طیب رضاالمدنی،پیرسیدعرفان شاہ مجددی، عبدالغفارشاہ،، ودیگرکے نام شامل ہیں۔