سینئر صحافی حاجی محمد شفیع کی وفات پر روزنامہ پاکستان پشاور کے آفس میں تعزیتی اجلاس
پشاور (سٹاف رپورٹر) سینئر صحافی اور روزنامہ پاکستان پشاور کے مردان کے بیورو چیف حاجی محمد شفیع کے انتقال پر روزنامہ پاکستان پشاور کے دفتر میں سید اظہر علی اور شہباز چیمہ کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں دفتری کے دیگر سٹاف نے شرکت کی اور مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوران کو صبر جمیل عطاء فرمائیں اور مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے‘ مرحوم کو صحافت کے شعبے میں اعلیٰ مقام حاصل تھا‘ انتہائی ملنسار اور صوم صلواۃ کے پابند اور نہایت خوش اخلاق انسان تھے۔