احتساب کے عمل پر لوگوں کا اعتماد بحال کرانا ضروری ہے، اپنے مطالبات پر قائم ہیں:شازیہ مری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنماءپاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ احتساب کے عمل پر لوگوں کا اعتماد بحال کرانا بہت ضروری ہے،ہماری پارٹی اپنے چار مطالبات پر قائم ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کا موجودہ دوربرہان وانی کی شہادت سے شروع ہوا:ترجمان دفتر خارجہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی تقریر کے باعث پریشانی بڑھتی جارہی ہے،وہ چاہتے ہیں کہ سب قانون کی پابندی کریں اور وہ خود کسی قانون کے تحت نہ چلیں۔پاناما کیس کے حوالے سے ہم بالکل کلیئر ہیں ، ہمیں معلوم تھا کہ اس کیس پر تفتیش کی ضرورت ہے۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ہم عوامی مہم کو پنجاب کے مختلف علاقوں میں چلائیں گے جبکہ19جنوری کو فیصل آباد مہم ہوگی۔