مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کا موجودہ دوربرہان وانی کی شہادت سے شروع ہوا:ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کا موجودہ دوربرہان وانی کی شہادت سے شروع ہوا تھا،ان کی شہادت کے بعد سیکڑوں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیاجاچکا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی فلموں کی کلیئرنس کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج کشمیریوں کے قتل کے لیے مہلک ہتھیار استعمال کر رہی ہیں، نہتے کشمیریوں پرانسانیت سوز مظالم کیے جا رہے ہیں۔بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو پہل گام میں شہید کردیا ہے۔پاکستان کشمیریوں کی منظم نسل کشی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ اورعالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی رکوانے کے لیے دباوڈالتاہے۔