لڑکا بن کر پاکستان میں لڑکیوں سے شادی کرنے والی لڑکی پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشافات
میرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )شادی کے بہانے لڑکیوں کی بیرون ملک انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کی ملزمہ گرفتارکر لیا گیا ، ملزمہ نرگس نے شعبان کے نام سے اپنی شناخت بنا رکھی تھی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پولیس نے انکشاف کیا کہ ملزمہ لڑکے کا بھیس بدل کر پاکستان آتی، شادی کر کے دلہن کو بیرون ملک لے جا کر فروخت کر دیتی، متاثرہ فیملی کی درخواست پر پولیس نے غیر ملکی لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کر تے ہوئے اسے گرفتار کر لیاہے ۔متاثرہ لڑکی کے والد چوہدری رمضان نے انکشاف کیا کہ ملزمہ نرگس نے شعبان کے نام سے اپنی شناخت بنا رکھی تھی، لڑکی نے لڑکا بن کر رشتہ مانگا ، بیٹی سے شادی کی اور وطن واپس چلی گئی،نکاح کے بعد بیٹی کا ویزا لگوا کر براستہ دبئی فرانس بھیجا ، علم ہوا کہ بیٹی کی لڑکی سے شادی ہوئی ، بیٹی کو اس گروہ نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی مقامات پر فروخت کی کوشش کی ، پھر ہم نے فرانس میں بمشکل بیٹی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے ،، ملزمہ نے دوبارہ پاکستان آکر رشتہ تلاش کیا تو ہمیں اطلاع ملی جس پر پولیس کوکارروائی کیلئے درخواست دیتے ہوئے ملزمہ کو گرفتارکروایا۔لڑکی کے والد کا کہناتھا کہ میری بیٹی کو واپس پاکستان لایا جائے ، کسی اور کے ساتھ ایسا نہ ہو، انصاف دلایا جائے ۔
پولیس کا کہناہے کہ ملزمہ کو خواتین حوالات میں رکھ کر تفتیش کر رہے ہیں ، ملزمہ پاکستانی نژاد فرانسیسی شہری ہے اور اس کا آبائی تعلق پاکستان کے شہر جہلم سے ہے ۔