خانیوال میں ساتھی کی گرفتاری پر نرسوں کا لاہور میں احتجاج
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خانیوال کی سٹاف نرس کی گرفتاری کے خلاف نرسوں کی جانب سے گورنر ہاﺅس، وزیراعلیٰ ہاﺅس لاہور اور ملتان میں گیلانی ہاﺅس کے باہر احتجاج کیا گیا۔
نرسوں کا موقف ہے کہ خانیوال میں نرس کی گرفتاری غیر قانونی ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ نرس اقصیٰ کو فوری رہا کیا جائے، نرس نے وہی دوائی دی جو ڈاکٹرز نے لکھ کر دی تھی۔ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے کہاکہ نرس کو رہا نہ کیا گیا تو پنجاب کی ایمرجنسی سروسز بند کر دیں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں غلط انجکشن لگانے سے 3 بچوں کا انتقال ہواتھا۔