سانگھڑ میں زمیندار کی سفاکیت کا نشانہ بننے والی اونٹنی محفوظ مقام پرمنتقل

سانگھڑ میں زمیندار کی سفاکیت کا نشانہ بننے والی اونٹنی محفوظ مقام پرمنتقل
سانگھڑ میں زمیندار کی سفاکیت کا نشانہ بننے والی اونٹنی محفوظ مقام پرمنتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سانگھڑ میں زمیندار کی سفاکیت کا نشانہ بننے والی اونٹنی کو محفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا۔
پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپرکی ہدایت پر گزشتہ رات اینیمل ویلفیئر کمیٹی کی نگرانی میں زخمی اونٹنی کو اینیمل شیلٹرکراچی پہنچایاگیا جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم زخمی اونٹنی کا علاج کررہی ہے۔

اینیمل شیلٹر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فریال تالپر کے احکامات پر زخمی اونٹنی کو سانگھڑ سے لیکر آئے ہیں،زخمی اونٹنی کا مکمل علاج اور ری ہیب کیا جائیگا،اونٹنی کو مصنوعی پاؤں بھی لگایا جائیگا۔