"چھوٹتی نہیں ہے ظالم منہ کو لگی ہوئی" شہری نے ایک ڈرائیور سے رشوت لینے والے راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں کو "پکڑ"لیا

"چھوٹتی نہیں ہے ظالم منہ کو لگی ہوئی" شہری نے ایک ڈرائیور سے رشوت لینے والے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) رمضان المبارک میں بھی پولیس کی کچھ کالی بھیڑوں نے حرام کام نہیں چھوڑے، ایک شہری نے پنجاب پولیس کے دو اہلکاروں کو  مرغیوں والی گاڑی سے ایک ہزار روپے رشوت وصول کرنے پر پکڑلیا لیکن اہلکاروں کا موقف تھا کہ رشوت نہیں لی ، گاڑی کے پاس کاغذات نہیں تھے ۔

تفصیل کے مطابق ڈرائیور نے بتایا کہ وہ کاغذات گھر بھول آیا تھا ،تھانہ صادق آباد کی حدود میں  پولیس اہلکاروں نے روک لیا اور کہا کہ گاڑی بند ہوگی لیکن مرغیاں لدی ہونے کی وجہ سے گاڑی بند نہیں کروا سکتا تھا، پھر ایک ہزار روپے لیے اور جانے دیا۔

ویڈیو بنانے والے شہری نے ابتدائی دعا سلام کے بعد اہلکاروں سے استفسار کیا کہ اگر اس نے کوئی خلاف ورزی کی تھی تو کیوں جانے دیا؟ پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ اس کے پاس  کاپی نہیں تھی تاہم ایک ہزار روپے وصولی کی تردید کی اور پھر موٹرسائیکل پر بیٹھ کر وہاں سے راہ فرار اختیار کرلی جن کی اپنی موٹرسائیکل کی عقبی نمبر پلیٹ ہی موجود نہ تھی ۔ 

Watch on TikTok

شہری کا کہنا تھاکہ راولپنڈی میں رمضان المبارک کے دوران بھی پولیس اہلکار ناکے لگا کر لوٹ مار کررہے ہیں، اگر ڈرائیور نے خلاف ورزی کی تھی تو اس کی گاڑی تھانے لے جاتے لیکن موقع پر رشوت کی وصولی سراسر زیادتی ہے ،سی پی او صاحب اپنی پولیس کی یہ کارکردگی دیکھ لیں۔