پاکستان کی تاریخی کامیابی، فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کیلئے تیار ہونیوالا فٹ بال امریکی صدر اور فیفا کے صدر کے پاس پہنچ گیا، تصاویر وائرل

 پاکستان کی تاریخی کامیابی، فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کیلئے تیار ہونیوالا فٹ بال ...
 پاکستان کی تاریخی کامیابی، فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کیلئے تیار ہونیوالا فٹ بال امریکی صدر اور فیفا کے صدر کے پاس پہنچ گیا، تصاویر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ویب ڈیسک)   پاکستان کے لیے ایک اور تاریخ ساز لمحہ آن پہنچا جب  فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کیلئے   پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں   تیار ہونیوالا فٹ بال امریکی صدر اور فیفا کے صدر کے پاس پہنچ گیا جس کی  تصاویر بھی سامنے آگئیں۔ 

فارورڈ  سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا کہ " ہمیں یہ شیئر کرتے ہوئے فخر ہور ہا ہے کہ  فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل فٹبال، جو فارورڈ  سپورٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ، سیالکوٹ نے ڈیزائن  اور تیار کیا ہے، کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

ساتھ ہی لکھا کہ"ایک تصویر میں کمپنی کے بانی اور چیئرمین خواجہ مسعود  اس فٹبال کوتھامے ہوئے ہیں، تو  دوسری تصویر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا کے صدر اسی  بال کا معائنہ کررہے ہیں، یہ لمحہ پاکستان کی کھیلوں کی صنعت میں بے مثال مہارت اور کاریگری کو ظاہر کرتا ہے"۔


مزید یہ کہ ہم دل کی گہرائیوں سے کمپنی کے  ہر اس ملازم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس کامیابی میں کردار ادا کیا،  ڈیزائن، کوالٹی مینجمنٹ، ڈیٹا سیکیورٹی کے لیے آئی ٹی، اور پروڈکشن میں انتھک محنت کرنے والے تمام افراد کی بدولت آج ہم یہ اعزاز حاصل کر پائے ہیں۔ یہ خوشی ہم سب کی مشترکہ کامیابی ہے۔
 
 

مزید :

کھیل -