کراچی کے بڑے فارم ہاوس پرمنعقدہ ڈانس پارٹی میں چھاپہ ، کون کون پکڑا گیا اور جوڑوں کی حالت کیسی تھی ؟شرمناک تفصیلات آگئیں

 کراچی کے بڑے فارم ہاوس پرمنعقدہ ڈانس پارٹی میں چھاپہ ، کون کون پکڑا گیا اور ...
 کراچی کے بڑے فارم ہاوس پرمنعقدہ ڈانس پارٹی میں چھاپہ ، کون کون پکڑا گیا اور جوڑوں کی حالت کیسی تھی ؟شرمناک تفصیلات آگئیں

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گڈاپ پولیس نے فارم ہاوس پرہونے والی ڈانس پارٹی میں چھاپہ مارکر 7 خواتین سمیت 19 افراد کو گرفتار کرکے ، حقہ ، شیشہ ، تمباکو اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد کرلیا ،پولیس نے فارم ہاوس کرائے پر دینے والے مالک اور منیجرکو مبینہ طور پر رشوت لیکر انھیں رہا کردیا ، گرفتار افراد میں ایک نوجوان اہم شخصیت کا بیٹا تھا، تمام افراد کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد انھیں رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گڈاپ پولیس کو اطلاع ملی تھی ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک فارم ہاوس پر ڈانس پارٹی ہورہی ہے جس پر پولیس نے فارم ہاوس کو چاروں طرف سے گھیرے میں لینے کے بعد 7 خواتین سمیت 19 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے حقہ ، شیشہ ، اور دیگر ممنوعہ چیزیں برآمد کرلیں پولیس کے مطابق تمام افراد حکومت کی جانب سے لگائے گئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کررہے تھے جس پر ان کے خلاف جرم دفعہ ، 188 اور 269 لگاکر انھیں گرفتار کیا گیا۔ ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ پولیس نے فارم ہاوس کرائے پر دینے والے مالک اور منیجر کو گرفتار نہیں کیا بلکہ انھیں مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر رہا کردیا۔

گرفتار افراد کا کہنا ہےاگرفارم ہاؤس کا مالک اور منیجرفارم ہاوس کرائے پر دینے سے منع کردیتے اور اطلاع دیتے کہ حکومت سے جانب سے فارم ہاوس بند ہے تو وہ اسے بک نہیں کراتے ، اتوار کی صبح گڈاپ پولیس نے گرفتار لڑکیوں سمیت 19 افراد کو عدالت میں پیش کیا تو تمام افراد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کردیا گیا ایک پولیس افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پکڑے گئے افراد میں ایک نوجوان اہم شخصیت کا بیٹا تھا جس نے گرفتاری کے وقت شور شرابہ بھی کیا تھا اور اپنے تعلقات استعمال کرتے ہوئے پولیس پارٹی کو معطل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا ،اس کے باوجود تمام افراد کو قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ، واقعے کے وقت پکڑی گئیں لڑکیاں اور لڑکے نشے میں دھت اور ڈانس کررہے تھے۔ پولیس افسر نے مزید بتایا لڑکیاں شراب کے ساتھ ساتھ آئس اور شیشہ پینے میں مشغول تھیں، لڑکیوں کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں اور رہا ہونے والے لڑکے یونیورسٹی اور کالجز کے سٹوڈنٹس ہیں، فارم ہاوس پر بڑے بڑے سپیکر ، ساونڈ سسٹم ، لگائے گئے تھے جبکہ باربی کیو کا بھی انتظام کیا ہوا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -