پٹرول 15.39، ڈیزل 7.88، مٹی کا تیل 9.86روپے فی لٹر سستا

پٹرول 15.39، ڈیزل 7.88، مٹی کا تیل 9.86روپے فی لٹر سستا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی۔ پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے54 پیسے فی لیٹرکمی کر دی گئی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 161 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 173 روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں کمی کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا،جو یکم جون تک نافذ العمل رہے گا۔قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں تیل کی گرتی قیمتوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے کی گئی ہے۔

پٹرول ڈیزل سستا

مزید :

صفحہ اول -