فزیو تھراپی کے بارے میں 5 جھوٹ جنہیں آپ سچ سمجھتے ہیں

لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ سوچتے تھے کے ورزش کرنے سے پہلے یا یعد چوٹ سے بچنے کے لئے آپ کو کچھ کرنا ہو گا تو اس سلسلے میں آپ اکیلے نہیں، لیکن اس ضمن میں جو کچھ بھی ہم سنتے آئے ہیں ضروری نہیں کہ اس طرح فائدہ مند ثابت ہو،فزیو تھراپی سے متعلق پانچ سرفہرست فرضی کہانیاں جنہیں دنیا کے سب سے بڑے فزیو تھراپی کلینکل ریسرچ ویب سائٹ، فزیو تھراپی ایویڈنس ڈیٹا بیس نے شائع کیا ہے، کی بنیاد سڈنی کے جارج گلوبل ہیلتھ کی فراہم کردہ معلومات پر ہے اس ضمن میں محققین نے28ہزار سے زائد رپورٹس، ٹرائل اور جائزوں کا مطالعہ کیا ہے جس سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ جن ورزشوں اور حکمت عملیوں کے بارے میں ہم نے سُن رکھا تھا کہ یہ بہت موثر ہیں، حقیقت میں وہ سب فرضی کہانیاں ثابت ہوئی اور ان کے بارے میں کوئی حتمی ثبوت ہمیں دستیاب نہ ہو سکا کہ جس کو بنیاد بنا کر ہم انہیں جاری رکھ سکیں۔PEP کے منیجر نے بتایا ہے کہ ان فرضی کہانیوں کی بنیاد کسی ٹھوس ثبوت کی بجائے محض اندازوں پر ہے اور محض دیو مالاﺅں پر عمل پیرا ہونے کا مطلب ہے کہ آپ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلی فرضی کہانی یہ ہے کہ جس چٹائی یا گدے پر آپ سوتے ہیں اس کا آپ کی کمر درد میں بہت ہاتھ ہوتا ہے، لہٰذا کمر کے درد سے بچنے کے لئے گدا تبدیل کریں لیکن ان تمام لوگوں سے معافی چاہتے ہیں جنہیں اس دیو مالا کی وجہ سے مہنگی میٹرس خریدنی پڑی تاکہ ان کے کمر کے درد میں کمی ہو سکے لیکن وہ ان کے کسی کام نہ آئی۔ دوسرے نمبر پر یہ کہانی آتی ہے کہ پھیلانے سے چوٹ اور پٹھوں کی سوجن کم ہوتی ہے، جس کے بارے میں جدید تحقیق یہ کہتی ہے کہ دوڑنے سے پہلے جسم کے پھیلاﺅ سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔ تیسرے نمبر پر ہم آج تک یہ سنتے آئے ہیں کہ اگر کسی کو وائپ لیش نیک انجری ہو جائے تو وہNeck Branceپہن لے۔ اس سلسلے میں تحقیق یہ کہتی ہے کہ جب تک گردن میں فریکچرزنہ ہو محض Whiplashکی صورت میںNeck Brance استعمال کرنا بجائے کسی فائدے کے الٹا نقصان دیتا ہے۔ چوتھی افواہ جو فزیو تھراپی کے ضمن میں مشہور ہے یہ ہے کہ گھٹنے کے کھچاﺅ کی بحالی کے لئے الٹر ساﺅنڈ کروانا چاہے بھی غلط ہے۔ اس سلسلے میں پانچویں نمبر پر یہ بات مشہور ہے کہ کارڈیک سرجری کے بعد ایک مخصوص ڈیوائس سپائرو میٹر استعمال کرنی چاہئے جس کے استعمال سے مریض کو گہرا سانس لینے میں سہولت ہوتی ہے۔ محققین کہتے ہیں کہ اس سلسلے میں یہ ایک غیر ضروری علاج ہے جس پر کافی پیسہ بھی خرچ ہوتا ہے۔