بلوچستان کے ضلع صحبت پور سے ہندوتاجر کا بیٹا اغواء

بلوچستان کے ضلع صحبت پور سے ہندوتاجر کا بیٹا اغواء
بلوچستان کے ضلع صحبت پور سے ہندوتاجر کا بیٹا اغواء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صحبت پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحبت پور کے ہندومحلہ سے8 سالہ بچہ کرشن کمار اغواءکرلیاگیا۔

کرشن کمار ہندوتاجر راجیش کمار کابیٹابتایاجارہا ہے،خاندانی ذرائع کے مطابق بچے کو گھر کے باہر سے نامعلوم افراد نے اغوا ءکیا۔

خاندانی ذرائع نے مزید بتایا کہ بچوں کو اغوا ءکرنے والے افراد موٹرسائیکل پر آئے اور اغواءکرکے لے گئے،واقعہ کی خبر ملتے ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد تاجر کے گھر جمع ہوگئی۔

بچے کے اہل خانہ نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا بیٹا جلد سے جلد بازیاب کرایاجائے۔