پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی پر لاہور قلندرز کو بڑا اعزاز مل گیا

پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی پر لاہور قلندرز کو بڑا اعزاز مل گیا
پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی پر لاہور قلندرز کو بڑا اعزاز مل گیا
سورس: Facebook/LahoreQalandars

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 200 پلس رنز میں لاہور قلندرز دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اب تک 13 مرتبہ 200 یا زائد کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا چکے ہیں۔اس معاملے میں ملتان سلطانز سب سے آگے ہے جس نے 14 مرتبہ 200 پلس اسکور بنائے اور پشاور زلمی ایسے 12 اسکورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

لاہور قلندرز نے پہلی مرتبہ گزشتہ دنوں کراچی کنگز کے خلاف 200 کا ہندسہ عبور کیا، اس سے قبل ٹیم کا کنگز کے خلاف سب سے بڑا ٹوٹل 190 رنز تھا جو لاہور میں 2 وکٹ پر 2020 میں بنایا تھا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -کھیل -