گوجرانوالہ میں موبائل لینے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں موبائل لینے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ لدھیوا وڑائچ میں نشے کے عادی بھائی نے موبائل لینے پر چھوٹے بھائی کے سر پر ڈنڈے کا وار کیا جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہوگیا۔
متاثرہ کو جب ہسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے اُس کی موت کی تصدیق کی جہاں اُس کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق سر پر گہری چوٹ کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔پولیس کے مطابق دونوں بھائی نشے کے عادی ہیں جن کے درمیان موبائل کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، ضابطے کی کارروائی کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کردی جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلیے بھی کوششیں جاری ہیں۔