چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کاچمن میں ہیضے کی وبا پھیلنے کا نوٹس
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے چمن میں ہیضے کی وبا پھیلنے کا نوٹس لے لیا۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری و ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) صحت کو وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ وبا کی ویکسین و ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔