ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو سربراہ بنائے: عمران خان

ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو سربراہ بنائے: عمران خان
ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو سربراہ بنائے: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی پارلیمنٹ اس وقت تک جمہوری نہیں بن سکتی جب تک وہ عوام کے حقوق کی حفاظت نہیں کرتی ، ایک آدمی قوم کے300ارب روپے لوٹ کر چلا جاتا ہے اور پارلیمنٹ اس کے حق میں فیصلہ دیتی ہے ۔ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو اپنا سربراہ بنائے، نواز شریف جمہوریت پر یقین نہیں رکھتا اور اگر آج ہم گھر چلے گئے تو ماڈل ٹاﺅن کے شہدا کو انصاف نہیں ملے گا، شیخ رشید کا استعفی والا آئیڈیا اچھا ہے اس بارے میں پارٹی سے مشاورت کروں گا اور ممکن ہے جلد شیخ رشید کو جوائن کرلیں۔ احتجاج جمہوریت کا حسن ہے، اگر لوگوں کو انصاف مل جائے تو وہ احتجاج کیوں کریں گے؟ انہیں انصاف نہیں ملتا تب ہی وہ احتجاج کرتے ہیں، تمام جماعتوں کو یہاں جمع کرنے پر قادری صاحب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن اور زینب قتل کیس میں مماثلت ہے، ماڈل ٹاون کی طرح قصور میں بھی پولیس نے نہتے شہریوں پر گولیاں اس طرح چلائیں جس طرح دہشت گردوں پر چلائی جاتی ہیں، جب تک اوپر سے حکم نہ ہو پولیس کبھی شہریوں پر گولیاں نہیں برساتی، اگر پولیس نے اپنی مرضی سے گولیاں چلائی ہوتیں تو آج سارے اہلکار جیل میں ہوتے، اگر آج ہم ان کے خلاف نہ نکلے تو آئندہ بھی شہریوں کو قتل کرتے رہیں گے۔

شہباز شریف مردان جاکر پولیس پر تنقید کریں ، انہیں انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے : عمران خان
عمران خان نے کہا کہ سابق آئی جی پنجاب ارباز خان کی رپورٹ آج تک موجود ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شریف برادران نے من پسندی اور رقم کے عوض پنجاب پولیس میں بھرتیاں کیں، جو پولیس پیسے دے کر تعینات ہو وہ عوام سے پیسہ پورا کرتی ہے، آئی جی کی رپورٹ میں سب سے زیادہ خوفناک بات یہ تھی کہ انہوں نے پنجاب پولیس میں جرائم پیشہ افراد کو بھرتی کیا ۔ میں پوچھتا ہوں شریف برادران 19 برس سے پنجاب میں طاقت بن کر رہ رہے ہیں انہوں نے پولیس کو ٹھیک کیوں نہیں کیا؟پولیس مسلم لیگ(ن) کے لئے کام کرتی ہے اورحافظ آباد میں ضمنی الیکشن کے دوران وہاں کا ایس پی مسلم لیگ (ن) کے لئے ووٹ مانگتا ہے۔

”شیخ رشید کا یہ مشورہ اچھا ہے میں اپنی پارٹی سے بات کروں اور ہو سکتاہے کہ ۔۔۔“ عمران خان نے بھرے مجمعے میں شیخ رشید کی تعریف کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر نوازشریف کیلئے پریشانی مزید بڑھ جائے گی

عمران خان نے شہباز شریف کے مردان جانے کے بیان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ وہ مردان جائیں اور وہاں کی پولیس پر تنقید کریں لوگ آپ کو ٹماٹر اور انڈے ماریں گے کیوں کہ وہاں کی پولیس بہت اچھی ہے۔

نواز شریف نے اختلاف رائے پر نجم سیٹھی کو ڈنڈے پڑوائے : عمران خان
شیخ رشید کی جانب سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی کے اعلان پر عمران خان نے کہا کہ میں شیخ رشید کی باتوں سے متفق ہوں ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو اپنا سربراہ بنائے ، شیخ رشید کا استعفی والا آئیڈیا اچھا ہے اس بارے میں پارٹی سے مشاورت کروں گا اور ممکن ہے ہم جلد شیخ رشید کو جوائن کرلیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -