بہاولپور‘ خانیوال: فوڈ اتھارٹی ٹیمیں ان ایکشن‘ دکانوں پر چھاپے‘ جرمانے

 بہاولپور‘ خانیوال: فوڈ اتھارٹی ٹیمیں ان ایکشن‘ دکانوں پر چھاپے‘ جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورو رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں کے جنوبی پنجاب میں ملاوٹی،ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں (بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)
نے 141 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران پنجاب پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر 5 فوڈ یونٹس سیل جبکہ 127شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ریڈ چلی مصالحہ یونٹ، غلام مصطفی کریانہ سٹور جبکہ رحیم یارخان میں شیخ اعجاز کریانہ سٹور اور اویسیہ کریانہ سٹور کو ملاوٹی سرخ مرچیں فروخت کرنے پر سیل کردیا گیا۔ دوران کارروائی 370 کلو ملاوٹی مرچیں ضبط کرلی گئی۔مزید ڈی جی خان میں ندیم ڈرنک کارنر کو گٹکا فروخت کرنے پر سربمہر کیاگیا۔ مزید برآں مظفر گڑھ میں احد بیکرز کو پروسیسنگ ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے، الحبیب کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز فروخت کرنے جبکہ انکل گھی سویٹس اینڈ بیکرز کو مٹھائی کی تیاری کے لیے گندے برتنوں کے استعمال پر 10،10 ہزار رروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 370 کلو ملاوٹی مرچیں برآمد جبکہ 150ساشے گٹکا تلف کیاگیا۔
وارننگ