منڈی بہاؤالدین میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

منڈی بہاؤالدین میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق
منڈی بہاؤالدین میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاالدین(ویب ڈیسک) نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے اس پر موجود کار دریائے جہلم میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 2 خواتین اور 4بچے شامل ہیں۔

ریسکیو کے مطابق متاثرہ خاندان نے پیراں والا ضلع جہلم سے اپنی کار کشتی پر لوڈ کرائی 2 خواتین عظمت بی بی، شہناز بی بی اور 4 بچے 6 سالہ غیور عباس، 6سالہ شاہ میر، 8 سالہ شہیر عباس اور 2 سالہ رعنا کار میں ہی بیٹھے تھے۔ریسکیو کے مطابق کشتی دریا میں توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹنے سے کار دریا میں جا گری جس سے کار میں سوار 2خواتین اور 4بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاشیں دریا سے نکالنے کے بعد تعلقہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملکوال منتقل کردی گئی ہیں۔